نسلی تشدد میں سلگ رہے سہارنپور کا دورہ کرنے کی کانگریس کے نائب صدر راہل
گاندھی کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔ راہل گاندھی 27 مئی کو متاثرہ علاقوں کا
دورہ کرنے والے تھے ۔ لیکن اے ڈی جی (قانون وانتظام) آدتیہ مشرا انہیں
وہاں جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
ادھر علاقہ میں کشیدگی کی صورتحال برقرار ہے۔ منگل کو تشدد کے بعد ہی راہل
گاندھی وہاں جانا چاہتے تھے، لیکن اس وقت انہیں اطلاع دی گئی تھی کہ وہاں
کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ آج پھر انہیں وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
سہارنپور میں لگاتار تشدد کیلئے کانگریس نے ریاستی حکومت کو ذمہ دار
ٹھہرایا ہے۔ تاہم ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے
ڈی ایم اور ایس ایس پی کو پہلے ہی عہدے سے ہٹا چکی ہے۔